اردو

urdu

OBC Communities Protest in Aurangabad: اورنگ آباد میں او بی سی برادریوں کا احتجاج

او بی سی برادری کی مردم شماری کا ڈیٹا جمع کرنے والوں کے خلاف او بی سی برادریوں نے اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر آفس کے سامنے زبردست احتجاج کیا۔ او بی سی برادریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو ووٹرز بُک دیے گئے ہیں اور وہ ایک کمرے میں بیٹھ کر نام کی بنیاد پر او بی سی برادری کے لوگوں کی پہچان کر رہے ہیں جو کہ بالکل غلط طریقہ ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملازمین کو لوگوں کے گھر بھیج کر سروے کرائیں۔ OBC Communities Protest in Aurangabad

By

Published : Jun 20, 2022, 5:12 PM IST

Published : Jun 20, 2022, 5:12 PM IST

OBC communities protest in Aurangabad
اورنگ آباد میں او بی سی برادریوں کا احتجاج

اورنگ آباد:مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں او بی سی زمرے کے لوگوں نے ضلع کلکٹر کے دفتر کے پاس احتجاجی دھرنا دیا۔ او بی سی کارکنان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے او بی سی برادریوں کی مردم شماری کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے کہا تھا جس کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے بھاٹیہ کمیشن کا قیام کیا گیا، لیکن او بی سی تنظیموں نے بھاٹیہ کمیشن پر ہی اب سوال اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح سے بھاٹیہ کمیشن کے ذریعے شہر میں او بی سی کا سروے کیا جا رہا ہے وہ کسی بھی طرح او بی سی برادریوں کے حق میں نہیں ہے۔

اورنگ آباد میں او بی سی برادریوں کا احتجاج

مظاہرین کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو ووٹرز بُک دیے گئے ہیں اور وہ ایک کمرے میں بیٹھ کر نام کی بنیاد پر ذات کا ذکر کر رہے ہیں۔ او بی سی آرگنائزیشن کے مرزا عبدالقیوم نے بتایا کہ ایک ہی نام کے مختلف ذاتوں کے لوگ رہتے ہیں اور ان میں سے کئی سارے لوگ او بی سی میں نہیں آتے لیکن نام کے ذریعے کیے جانے والے سروے سے مسائل کھڑے سکتا ہے۔ اس لیے ملازمین کو گھر گھر جا کر سروے کرنا چاہیے کیونکہ ووٹر بُک کو دیکھ کر کسی کی ذات بتانا ناممکن ہے۔ ساتھ ہی احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ او بی سی کا جو سروے کیا جا رہا ہے، وہ بہت غلط ہے اور انہوں نے ریاستی حکومت سے اس سروے کو روکنے کی اپیل کی۔ اگر حکومت کے پاس گھر گھر جا کر سروے کرنے کے لیے ملازمین نہیں ہیں، تو بہت سے او بی سی کارکنان اور او بی سی این جی اوز ہیں جو حکومت کی مدد کرسکتی ہیں۔

او بی سی برادریوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے او بی سی پر توجہ نہیں دی تو آئندہ دنوں میں جس طرح اگنی ویر راستوں پر احتجاج کر رہے ہیں، اسی طرح او بی سی برادری کے لوگ بھی سڑکوں پر آ کر احتجاج کریں گے۔ او بی سی کی مردم شماری کو صحیح طریقے سے نہیں کیا گیا تو آئندہ دنوں میں دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔ او بی سی کارکنان کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر میں جہاں کہیں بھی الیکشن ہوں انہیں منسوخ کر دیا جائے کیونکہ اب تک او بی سی کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے، ساتھ ہی مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر کہیں بھی الیکشن ہوگا تو او بی سی سماج انتخابات کا بائیکاٹ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Nana Patole criticizes BJP:او بی سی تحفظات معاملہ، نانا پٹولے کی بی جے پی پر تنقید

ABOUT THE AUTHOR

...view details