اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبرا: کورونا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ - کورونا وائرس

ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبرا میں ایک ہی دن میں 7 مریضوں کی تشخیص ہونے سے کورونا متاثر افراد کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ
کورونا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

By

Published : Apr 20, 2020, 1:54 PM IST

Updated : Apr 20, 2020, 3:08 PM IST

تھانے مونسپل کارپوریشن کے حدود میں کورونا وائرس متاثر مریضوں کی تعداد 146 ہوگئی جب کہ سب سے پہلے مریض کی تشخیص جس سوسائٹی سے ہوئی تھی ان دنوں کے کورنٹائن کی مدت آج ختم ہونے پر انہیں کھول دیا گیا ہے۔

اشرف پٹھان، مقامی کارپوریٹر، ویڈیو

ممبرا میں کورونا کے پہلے مریض کی تشخیص 3 اپریل کو ہوئی تھی جنہیں تپ دق کی شکایت ہونے کی بات کہی جارہی تھی لیکن وہ اس وقت کورونا مریض کے طور پر ہسپتال میں زیر علاج ہیں اس کے دو دن بعد معلوم ہوا کہ کے ای ایم ہسپتال میں ممبرا کے رہنے والے شخص کی کورونا مریض کی موت ہوگئی ہے۔

اس طرح دو دنوں میں دو کیسز سامنے آئے تھے جس پر امرت نگر کی ودیانتہ اور مسکان اپارٹمنٹ سوسائٹیز کو فوری طور پر کوارنٹائن کردیا گیا تھا اس کے بعد ان دونوں کے اہل خانہ کی طبی جانچ کی گئی۔

گزشتہ 15 دنوں میں یہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی ہے جو تھانے میونسپل کارپوریشن کی تمام پربھاگ سمیتیوں میں سب سے زیادہ ہے۔

اس معاملے میں مقامی کارپوریٹر اشرف پٹھان نے بتایا کہ 'ایک دو روز میں ممبرا سے کوارنٹائن سینٹر بھیجے گئے بیشتر افراد اور کورونا کے سلسلہ میں زیر علاج کئی مریض بھی ڈسچارج ہوکر یہاں آجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دیگر سوسائٹیز کو بھی جلد ہی کھول دیا جائے گا۔

Last Updated : Apr 20, 2020, 3:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details