اردو

urdu

ETV Bharat / state

این سی جی کمانڈو نے پولیس اہلکار کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ناکہ بندی کے دوران این سی جی کمانڈو نے پولیس اہلکار کی پٹائی کی۔ سوشل میڈیا پرویڈیووائرل ہوگیا۔ واقعہ چھاونی علاقے میں احمد نگر ناکہ پر پیش آیا جس میں تین کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ ملزم فوجی جوان پولیس کی حراست میں ہے۔ ملزم کی گاڑی بھی ضبط کی گئی ہے۔

By

Published : Jul 1, 2021, 8:28 PM IST

این سی جی کمانڈو نے پولیس اہلکار کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل
این سی جی کمانڈو نے پولیس اہلکار کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

اورنگ آباد کے احمد نگر ناکہ پر این سی جی کمانڈو نے چیک پوائنٹ پر پولیس اہلکاروں سے بحث کے بعد اس کی پٹائی کردی۔

این سی جی کمانڈو نے پولیس اہلکار کی پٹائی کردی : ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہیکہ ایک اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر کی ناک سے خون بہہ رہا ہے جبکہ دوسرے پولیس اہلکار کی پینٹ ادھڑ چکی ہے۔

واضح رہے اورنگ آباد میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر جزوی لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

چیک پوائنٹ پر سخت جانچ ہورہی ہے۔اسی طرح چھاونی علاقے میں واقع احمد نگر ناکہ پر بغیر ماسک کے گھومنے والے شخص کی کار کو روکا گیا اور اسے گاڑی سے باہر اترنے کے لیے کہا گیا تاکہ اس سے ہرجانہ وصول کیا جاسکے۔ لیکن مذکورہ شخص نے فائن بھر نےکے بجائے بحث وتکرار شروع کردی اور برہمی کے عالم میں اے پی آئی پر گھونسا رسید کردیا ۔دوسرے پولیس اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:مہاراشٹر: گونڈیا میں نکسل ٹھکانے کا انکشاف، اسلحہ برآمد

اس معاملے میں چھاونی پولیس اسٹیشن میں ملزم گنیش گوپی بھومے کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

ملزم پھلمبری کا ساکن بتایا جاتا ہے ۔ملزم فوجی جوان بتایا جاتا ہے جو چھٹیوں پر گھومنے آیا تھا ۔ چھاونی پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details