ممبئی:معتبر ذرائع کے مطابق رضا اکیڈمی کو لیکر مہاراشٹر حکومت نے کمر کس لی ہے۔ قیاس آرائی ہے کہ حکومت جلد ہی رضا اکیڈمی پر پابندی عائد کرے گی ۔Now Planning TO Banned Raza Academy Sources Says
حکومت نے نوراتری کو دیکھتے ہوئے اس معاملے میں کسی طرح کی جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنے کے بجائے حکومت اس کے بارے میں رضا اکیڈمی کو لیکر ساری جانکاریاں حاصل کر رہی ہے کیونکہ گزشتہ چند برسوں میں رضا اکیڈمی کی سرگرمیوں کو لیکر سوال اٹھتے رہے ہیں۔
ان میں سب سے اہم ہے آزاد میدان فسادات ہیں جن میں رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری سمیت 17 لوگوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر ہوئی تھی ۔فسادات میں ہونے والی حکومتی املاک کے نقصان کو لیکر ممبئی کلکٹر نے رضا اکیڈمی سے ساڑھے تین کروڈ روپئے کا جرمانہ عائد کیا تھا لیکن آج تک یہ جرمانہ رضا اکیڈمی نے جمع نہیں کیا.اس کے علاوہ سانگلی میں ہونے والے فسادات میں رضا اکیڈمی کا نام سامنے آیا تھا۔