وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ہم منتخب کردہ اچھے لوگوں کو ہی پارٹی میں لینے کے حق میں ہیں اور ایسے رہنماﺅں کو پارٹی سے دوررکھا جائے گا جو مجرمانہ تحقیقات یا جانچ کا سامنا کررہے ہیں ،انہیں ’ہاﺅس فل ‘کا بورڈ دکھا دیا جائیگا۔
فڑنویس ان اطلاعات اور خبروں پر ردعمل ظاہرکرہے تھے ،جن میں کہا گیا ہے کہ کانگریس اور این سی پی کے مزید لیڈران اور ایم ایل ایز کے آئندہ اکتوبر الیکشن کے مدنظربی جے پی میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔
گزشتہ کانگریس کے ایک ایم ایل اے اور این سی پی کے تین اراکین نے برسراقتدار پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
جب کہ این سی پی کی ریاستی سطح کی ایک خاتون صدر نے اور دیگر نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔‘
ایک ماہ طویل ’مہاجندیش یاترا کے تحت انتخابی مہم شروع کرتے ہوئے امراوتی کے موزاری گاﺅں میں فڑنویس نے کہا کہ حکومت کی کوشش جاری ہے کہ مہاراشٹر کو ”قحط سے آزاد‘ریاست کردیا جائے ۔ہم نئی نسل کو قحھ سے آزاد رکھنا چاہتے ہیں ۔