اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مہاراشٹر میں لو جہاد جیسا قانون بنانے کی ضرورت نہیں' - بھارتیہ جنتا پارٹی

مہاراشٹر کے ریاستی وزیر اور کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اسلم شیخ نے کہا کہ مہاراشٹر میں بی جے پی کی حکمرانی والی متعدد ریاستوں کی طرح 'لو جہاد' جیسا قانون بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Aslam Shaikh
Aslam Shaikh

By

Published : Nov 21, 2020, 7:40 PM IST

ملک میں جاری لو جہاد قوانین پر بحث کے مابین مہاراشٹر کے ریاستی وزیر نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے گائے اور لو جہاد جیسے قوانین کا سہارا لے رہی ہے۔

مہاراشٹر کے ریاستی وزیر اور کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اسلم شیخ

اسلم شیخ نے کہا کہ جو حکومتیں اپنی ناکامیوں کو چُھپانا چاہتی ہیں وہ ایسے قوانین لا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت اپنا کام مؤثر طریقے سے کررہی ہے اور اسے دوسری ریاستوں کی طرح قوانین لانے کی ضرورت نہیں ہے۔

اسلم شیخ نے مزید کہا کہ 'بھارت ایک سیکولر ملک ہےا ور یہاں ہر شخص کو اپنی پسند کے مطابق شادی کرنے کا حق حاصل ہے اس لیے اس طرح کے قوانین کی ضرورت نہیں ہے۔

کامیڈین بھارتی سنگھ گرفتار

واضح رہے کہ اترپردیش، ہریانہ اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومتوں نے کہا ہے کہ وہ ایسی شادیوں کو روکنے کے لیے قوانین کے نفاذ پر غور کر رہی ہیں جہاں ہندو خواتین کو محبت اور شادی کے نام پر ہراساں اور جبری طور پر مذہب تبدیل کرنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details