اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Bal Bharti مہاراشٹر بال بھارتی کا شعبہ اُردو، ایچ او ڈی سے محروم

مہاراشٹر کی متعدد اردو تنظیموں اور اداروں نے حکومت مہاراشٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ بال بھارتی شعبہ اُردو کے لیے فوری طور پر انچارج کا تقرر کیا جائے۔ appointment of HOD in Maharashtra Bal Bharati Department of Urdu

مہاراشٹر بال بھارتی شعبہ اُردو ایچ او ڈی سے محروم
مہاراشٹر بال بھارتی شعبہ اُردو ایچ او ڈی سے محروم

By

Published : Aug 26, 2022, 9:29 AM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں اول جماعت سے بارہویں جماعت تک محکمہ تعلیم کے تحت واقع ادارہ مہاراشٹر اسٹیٹ بیورو آف ٹیکسٹ بک پروڈکشن اینڈ کریکولم ریسرچ، بال بھارتی پونے میں اردو شعبہ تقریباً دو مہینے سے اپنے ایچ او ڈی یا اسپیشل آفیسر رائے اُردو سے محروم ہے۔ فی الحال شعبہ ہندی کی خاتون انچارج کو عارضی چارج دیا گیا ہے۔ جوکہ آئندہ ہفتے سبکدوش ہونے والی ہیں۔ No HOD in Maharashtra Bal Bharti Urdu Department

ذرائع کے مطابق گزشتہ 30 جون 2022 کو خصوصی اردو آفیسر نویدالحق خان 31سال کی خدمات کے بعد سبکدوش ہوگئے، لیکن اب تک کوئی نئی تقرری عمل میں نہیں آئی ہے۔انہوں نے یکم اگست 1991 کو بال بھارتی میں جونئیرآفیسر کے طورپر ملازمت اختیار کی تھی۔ محکمہ تعلیم کے زیر انتظام بال بھارتی کا شعبہ اُردو نصابی کتابوں کی تیاری کرتا ہے اور جبکہ مراٹھی سے کتابوں کے ترجمے کیے جاتے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی ہینڈ بک مختلف تربیتی پروگرام میں پڑھی گئی اورنصابی کتابیں شائع شدہ اخبارات اور رسائل برائے تعلیمی ضرور ت کے تیار کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اردو رسائل و جرائد کی اہمت آج بھی برقرار

بال بھارتی شعبہ اُردو کے خالی عہدہ کے بارے میں فی الحال شعبہ ہ دی کی انچارج دیکھ بھال کررہی ہیں اور 2005 میں ادارہ سے سبکدوش ہونے والے انچارج مومن صاحب بھیونڈی سے تشریف لاتے ہیں۔ مہاراشٹر کی متعدد اردو تنظیموں اور اداروں نے حکومت مہاراشٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ بال بھارتی شعبہ اُردو کے لیے فوری طور پر انچارج کا تقرر کیا جائے۔ سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے اسمبلی میں اُردو اکیڈمی،اقلیتی کمیشن ،مولاناآزاد مالیاتی کمیشن کے عہدیداران اور ممبران کاتقررگزشتہ تین سال سے نہیں ہواہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details