ممبئی میں رات کے وقت کرفیو نافذ کئے جانے کے بعد پوری ممبئی میں پہلے دن سے ہی ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔
غیر ضروری طریقوں سے باہر نکلنے والوں کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے بلکہ ان کے خلاف ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت ممبئی پولیس کارروائی بھی کر رہی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھر سے بڑھنے کی وجہ سے احتیاطی طور پر وزیر اعلی مہاراشٹر ادھو ٹھاکرے نے ایک اجلاس طلب کیا، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 22 دسمبر2020 سے آئندہ برس 5 جنوری 2021 تک نافذ رہےگا۔