اردو

urdu

ETV Bharat / state

مکیش امبانی کیس : مشتبہ کار کی تحقیقات کا معاملہ این آئی اے کے حوالے، حکومت برہم

حزب اختلاف کے رہنما دیویندر فڑنویس نے اسمبلی میں مطالبہ کیا تھا کہ ان واقعات کی تحقیقات این آئی اے کے خوالے کی جائے۔

By

Published : Mar 9, 2021, 4:55 AM IST

mukesh ambani
mukesh ambani

مکیش امبانی کی رہائش گاہ کے باہر دھماکہ خیز مواد کے ساتھ اسکارپیو کار برآمد ہوئی تھی۔ جس کے بعد دو روز قبل اے ٹی ایس کی جانب سے تحقیقات شروع کی گئی تھی۔ لیکن اب اس معاملے کو نیشنل انویسٹیگیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

امبانی کے گھر کے باہر بارودی مواد کے ساتھ کھڑی کار اور متعلقہ کار کے مالک کی مشکوک موت فی الحال زیر بحث ہے۔ اپوزیشن رہنما دیویندر فڑنویس نے اسمبلی میں مطالبہ کیا تھا کہ ان دونوں واقعات کی تحقیقات این آئی اے کے خوالے کی جائے۔

تاہم وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے جمعہ کے روز یہ تحقیقات انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دریں اثنا صرف تین دن میں مرکز کی جانب سے آج این آئی اے کو یہ کیس سونپ دیا گیا ہے، جس کے بعد ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا 'صوبے میں حزب اختلاف مہاراشٹر کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ ایسا کام کر رہے ہیں جیسے کہ مہاراشٹر میں کوئی جانچ ایجنسی ہی نہیں ہے۔ ہمیں اپنے سسٹم پر مکمل اعتماد ہے۔ لہذا ہم نے معاملے کو تفتیش کے لئے اے ٹی ایس کے پاس بھیج دیا ہے'۔

وزیر اعلی نے بی جے پی کو اٹل بہاری واجپائی کے اصولوں کو یاد دلایا کہ سرکار آئے گی اور جائے گی لیکن اس ملک کو باقی رہنا چاہئے۔
وزیر اعلی نے دادر اور نگر حویلی کے رکن پارلیمنٹ موہن دیلکر کے خودکشی کیس پر بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیے
یوگی کے بیان پر بھڑکے اویسی، کہا 'یہ آئین کی توہین ہے'

انہوں نے کہا 'موہن دیلکر کی خود کشی کی تحقیقات کے بعد ملزمین کو سزا دی جائے گی۔ ہماری حکومت اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے'۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جن لوگوں نے دیلکر کو خودکشی کے لئے اکسایا، انہیں بھی ضرور سزا دی جائے گی۔ وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ دیلکر کا کنبہ ریاستی حکومت سے انصاف کا منتظر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details