اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 7565 نئے کیسز،157 ہلاک - نئے کیسز

تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے یو این آئی کے یکجا کی گئی تفصیل کے مطابق، خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں انفیکشن کے 1337 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور 37 افراد کی موت ہوئی۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 7565 نئے کیسز،157 ہلاک
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 7565 نئے کیسز،157 ہلاک

By

Published : Apr 21, 2021, 10:20 AM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں کووڈ-19 کے 7565 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 157 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

صحت کے عہدیداروں نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔

تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے یو این آئی کے یکجا کی گئی تفصیل کے مطابق، خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں انفیکشن کے 1337 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور 37 افراد کی موت ہوئی۔

اس کے بعد لاتور میں 1477 نئے معاملے درج ہوئے اور 26 افراد کی موت ہوئی جبکہ ناندیڑ میں 1157 افراد میں انفکشن ہونے کی تصدیق ہوئی اور 25 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

عثمان آباد میں 645 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 21 مریض فوت ہوئے۔ اسی طرح پربھنی میں 1212 نئے کیسز اور 18 اموات ، بیڑ میں 1024 نئے کیس اور 16 اموات ، جالنا میں 510 نئے معاملے اور 10 اموات اورہنگولی میں 185 نئے کیسز جبکہ چار متاثرہ افراد کی موت ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details