مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 154 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم اس دوران کسی مریض کی موت کی اطلاع نہیں ہے ۔ طبی احکام نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔
مراٹھواڑہ میں کورونا کے154نئے کیسز درج - کورونا کے نئے معاملے
مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفاترسے موصول اعداد و شمار کے مطابق اس علاقے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 77 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
مراٹھواڑہ میں کورونا کے154نئے کیسز درج
مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفاتر سے موصول اعداد و شمار کے مطابق اس علاقے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 77 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اس کے علاوہ ناندیڑ میں 27 ، پربھنی میں 27 اور جالنہ میں 22 کیسز درج کئے گئے۔ بیڑ میں 16 اور ہنگولی میں سات افراد کے کورونا سے متاثرہ ہونے کی تصدیق ہو ئی ہے۔