این سی پی کے کارکنان نے ہیمنت کرکرے کی تصویر والے پلے کارڈ اٹھاکر احتجاج کیا اور سادھوی کے بیان کی سخت مذمت کی۔
'وزیراعظم کا پرگیہ ٹھاکر کی حمایت کرنا تشویشناک'
مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے شہر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف احتجاج کیا۔
ncp
این سی پی کے رکن اسمبلی جتیندر اہواڑ نے سادھوی پرگیہ سنگھ کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ' پہلے انہیں سادھوی کہنا بند کیا جائے چونکہ ملک میں انسانیت کے لیے کام کرنے والے سادھو سنت گزرے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ ' جس طرح کا بیان پرگیہ ٹھاکر نے دیا ہے اور اس کی حمایت وزیراعظم نے کی ہے، یہ سب تشویشناک ہے۔'