اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: این سی پی نے پٹرول کی اضافی قیمت کو لے کر احتجاج کیا - اردو نیوز اورنگ آباد

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں این سی پی لیڈروں نے مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اورنگ آباد شہر میں پٹرول کی قیمت 100 روپے سے تجاوز کر گئی اور کھیتی میں لگنے والی کھاد کے بیج کے دام بھی بڑھ گئے ہیں جس کو لے کر احتجاج کیا گیا۔

ncp protest against petrol price hike in aurangabad
این سی پی نے پٹرول کی اضافی قیمت کو لیکر احتجاج کیا

By

Published : May 18, 2021, 2:22 PM IST

اورنگ آباد شہر میں پٹرول کے دام 100روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف اورنگ آباد شہر میں این سی پی لیڈروں کی طرف سے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

اسی طرح آئے دن فصلوں کے کھاد کی قمیت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، جس کو لے کر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے مرکزی حکومت کے خلاف اورنگ آباد کے کرانتی چوک میں احتجاجی دھرنا دیا اور مودی حکومت کی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران لوگوں کے پاس کھانے کے لیے رقم نہیں۔ ایسے میں فصلوں کے بیج اور کھاد کے دام بڑھا کر مودی حکومت عام آدمی کی کمر توڑنا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں:

توکتے طوفان: مہاراشٹر میں 11 افراد ہلاک، ہزاروں مکانوں کو نقصان

مظاہرین نے فوری پٹرول اور کھاد کی قمیتوں میں کمی کا مطالبہ کیا اور اضافی ٹیکسوں کو ہٹانے پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details