اردو

urdu

یو پی اے کا آئندہ چیئر پرسن ہونے کی خبر جھوٹی، شرد پوار کی وضاحت

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر شرد پوار نے انھیں یو پی اے کا آئندہ چیئر مین بنائے جانے کی خبروں کوجھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔

By

Published : Dec 11, 2020, 7:09 PM IST

Published : Dec 11, 2020, 7:09 PM IST

image
image

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کےصدر شرد پوار ایک پروگرام میں شرکت کرنے آئے تھے، پروگرام کے اختتام کے بعد جب میڈیا نے ان سے یو پی اے کا آئندہ چیئر پرسن بنائے جانے کے تعلق سے سوال کیا تو انھوں نے اس کے جواب میں کہا کہ ' اس تعلق سے گردش کررہی تمام خبریں جھوٹی ہیں اور ایسی خبریں نہیں دکھانی چاہیے'۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر شرد پوار

گزشتہ چند دنوں سے میڈیا میں یہ باتیں گردش کررہی ہیں کہ این سی پی کے سربراہ شرد پوار یو پی اے (متحدہ ترقی پسند اتحاد) کے آئندہ چیئر پرسن ہوں گے۔ جسے آج انھوں نے غلط قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ یو پی اے (متحدہ ترقی پسند اتحاد) کی موجودہ چیئر پرسن کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details