اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Rally Against Israel اسرائیل کی فلسطین پر وحشیانہ بمباری کے خلاف جمعہ کو این سی پی کا احتجاج - وحشیانہ بمباری کیخلاف جمعہ کو این سی پی کا احتجاج

مسلم اکثریتی علاقہ مالیگاوں میں این سی پی کے رہنماوں نے اسرائیل کی فلسطین پر وحشیانہ بمباری کے خلاف جمعہ کو این سی پی کے احتجاجی جلوس کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عام لوگوں سے اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف سڑکوں پر اترنے کی اپیل کی ہے۔

اسرائیل کی فلسطین پر وحشیانہ بمباری کیخلاف جمعہ کو این سی پی کا احتجاج
اسرائیل کی فلسطین پر وحشیانہ بمباری کیخلاف جمعہ کو این سی پی کا احتجاج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 11:17 AM IST

مالیگاؤں:ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف 20 اکتوبر بروز جمعہ کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ این سی پی کے رہنما سیاہ پرچم کے ساتھ ایڈیشنل کلکٹر کو صدر جمہوریہ کے نام محضر نامہ پیش کریں گے۔ دوپہر تین بجے عوام راشٹروادی بھون پہنچیں۔ غزہ و فلسطین کے نہتے اور معصوم مسلمانوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور انسانیت سے عاری اقدام کی کے خلاف جہاں دنیا بھر کے مسلمانوں اور انسانیت نواز لوگ سراپا احتجاج ہیں، وہیں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی نے بھی اسرائیل کے خلاف فلسطین کے مظلوم انسانوں کی حمایت میں احتجاج درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس پر این سی پی کے صدر آصف شیخ رشید کی صدارت میں منعقدہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کے خلاف قرار داد منظور کی گئی اور یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ 20 اکتوبر بروز جمعہ کو بعد نماز جمعہ دوپہر تین بجے راشٹروادی بھون آگرہ روڈ سے ایڈیشنل کلکٹر آفس تک احتجاجی وفد لے جایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Protest Against Israel فلسطین کی حمایت میں اورنگ آباد میں خاموش احتجاج

اس موقعے پر آصف شیخ نے ایک پریس اعلامیہ میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و بربریت کے خلاف فلسطین میں امن برقرار رکھنے اور جنگ بندی و فلسطینیوں کو ان کے حقوق کی بازیابی کے لیے سیاہ پرچم کے ساتھ محضر نامہ پیش کیا جائے گا۔ آصف شیخ نے مزید کہا کہ یہ احتجاج فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت میں اظہار یکجہتی کیلئے کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details