اردو

urdu

ETV Bharat / state

NCP Panel Rejects Pawar's Resignation این سی پی کور کمیٹی نے شرد پوار کا استعفیٰ نامنظور کیا

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی آج ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں پارٹی کے نئے صدر کا انتخاب کیا جانا تھا لیکن این سی پی کمیٹی نے شرد پوار کا استعفیٰ نامنظور کر دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 5, 2023, 12:52 PM IST

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے نئے سربراہ کے انتخاب کا امکان تھا۔ اس سلسلے میں آج ممبئی میں ایک اہم میٹنگ بھی ہوئی۔ جس میں این سی پی کی کور کمیٹی نے شرد پوار کا استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، این سی پی کی کور کمیٹی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں پارٹی سربراہ شرد پوار سے پارٹی کی قیادت جاری رکھنے کی درخواست کی گئی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی میٹنگ آج صبح 11 بجے شروع ہوئی۔ قیاس کیا جا رہا تھا کہ آج نئے صدر کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ کمیٹی 82 سالہ پوار نے نئے صدر کے انتخاب کے لیے بنائی تھی۔ جس میں اجیت پوار، سپریا سولے، سابق مرکزی رہنما پرفل پٹیل اور چھگن بھجبل شامل ہیں۔ اس سے قبل این سی پی کے کچھ لیڈروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ بارامتی سے لوک سبھا کے رکن پارلیمان و شرد پوار کی بیٹی سپریا سولے پارٹی کی قومی سربراہ ہو سکتی ہیں، جبکہ اجیت پوار کو مہاراشٹر یونٹ کی کمان ملے گی۔

واضح رہے کہ سپریا سولے تین مرتبہ سے لوک سبھا کی رکن ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ان کے اچھے تعلقات ہیں۔ جبکہ اجیت پوار کی ریاستی اکائی پر اچھی گرفت ہے۔ این سی پی رہنماؤں نے کہا کہ اجیت پوار نے حال ہی میں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے متعلق بات کی تھی، جب کہ سپریا سولے نے کہا کہ وہ قومی سیاست میں ہی رہنا چاہتی ہیں۔ این سی پی کے سینئر لیڈر و سابق ریاستی وزیر چھگن بھجبل نے کچھ دن پہلے اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریا کو پارٹی کی قومی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے اور اجیت پوار کو مہاراشٹر پر توجہ دینی چاہیے۔ اس سے قبل شرد پوار نے جمعرات کو کہا تھا کہ ان کا استعفیٰ دینے کا فیصلہ پارٹی کے مستقبل کے لیے لیا گیا ہے۔ تاہم پارٹی کارکنوں کا ایک حصہ مسلسل شرد پوار سے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Sharad Pawar Resignation این سی پی کے کئی عہدیداران اور کارکنان نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا

پوار نے جمعرات کو کہا تھا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں حتمی فیصلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کارکنوں کے جذبات کو سمجھتے ہیں اور وہ انہیں نظر انداز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کے جذبات کا احترام کرتا ہوں۔ مجھے آپ سب کے ساتھ اپنے منصوبوں پر بات کرنی چاہیے تھی۔ آپ کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ لیکن میں جانتا ہوں کہ آپ مجھے (صدر نے عہدے سے دستبردار) ہونے کا فیصلہ لینے کی اجازت نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے باہر سے پارٹی کے کچھ ساتھی اس مسئلہ پر بات چیت کے لئے جمعہ کو ان سے ملاقات کریں گے۔ پوار نے کہا کہ میں ایک دو دن میں حتمی فیصلہ لوں گا۔ جیسے ہی پوار نے یہ کہا، جمعرات کو وائی بی چوہان سینٹر کے باہر موجود کارکنوں نے شور مچانا شروع کردیا۔ پوار نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی۔ کچھ کارکنوں نے کہا کہ شرد پوار کو کم از کم 2024 تک پارٹی کی قیادت کرنی چاہیے۔ یاد رہے کہ پوار نے منگل کو این سی پی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ انہوں نے 1999 میں کانگریس سے علیحدگی اختیار کی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details