سنہ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں ضلع تھانہ کے 18 اسمبلی حلقوں میں سے محض تین حلقوں میں ہی این سی پی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔
این سی پی کے رکن اسمبلی نے استعفیٰ دیا - پانڈو رنگ برورا
ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانہ کے شاہ پور حلقے کے رکن اسمبلی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما پانڈو رنگ برورا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
این سی پی کے رکن اسمبلی نے استعفیٰ دیا
پانڈورنگ برورا کے استعفیٰ کے وقت ان کے ساتھ شیوسینا کے سینیئر رہنما ایکناتھ شندے بھی موجود تھے۔
انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ اپنے حامیوں کے ساتھ شیوسینا میں شامل ہو سکتے ہیں۔