وزیراعظم نریندرمودی پہلے خود ویکسین لے کر کووڈ ویکسینیشن مہم کی شروعات کریں۔ یہ مطالبہ آج یہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان و اقلیتی امور کے وزیرنواب ملک نے کیا ہے۔
واضح رہے کہ 16جنوری سے ملک بھر میں کووڈ ویکسین مہم کی شروعات کی جارہی ہے جس میں ہیلتھ ورکرز، پولیس اہلکاروں و فوج میں شامل لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی لیکن اس ویکسین کے تعلق سے عوام میں شکوک و شبہات ہیں۔