اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناسک میں کورونا وائرس کے 69171 مریض صحتیاب ہوئے - ٹھیک ہونے والے مریض

اب تک ضلع میں کل 1,437 مریضوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 9508 مریض زیر علاج ہیں۔

covid
covid

By

Published : Oct 5, 2020, 5:51 PM IST

مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں اب تک کورونا وائرس (کووڈ 19) سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد 69171 ہوگئی ہے اور 9508 مریض علاج کرا رہے ہیں۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق اب تک 1437 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔حال میں ناسک میں 606، چاندوڑ میں 202، سنر 858، ڈنڈوری 260، نفاڑ 1163،دیوول 157،نند گاؤں 330،ییوولا 123،تریمبکیشور163،سرگنا 38 ،پیٹھ 35 ،کلون 171،بگلان 262 ہیں،اگت پوری 228 ،مالے گاؤں دیہی 338 اور اس کے علاوہ ناسک میونسیپل کارپوریشن میں 4052،مالے گاؤں میونسیپل کارپوریشن میں 411 اور ضلع کے باہر 111،کل 9508 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ساتھ ہی اب تک ضلع میں 80,116مریض ملے ہیں۔

ضلع میں اب تک ٹھیک ہونے والے مریضوں کی فیصد شرح اس طرح ہے،دیہی ناسک میں 75.29فیصد،ناسک شہر میں 90.05فیصد،مالے گاؤں میں 85.16فیصد اور بیرونی ضلعوں میں 73.75فیصد ہے۔ضلع میں 86.34فیصد ہے۔

اب تک ضلع میں کل 1,437 مریضوں کی موت ہوئی ہے،جن میں دیہی ناسک سے 484،ناسک میونسیپل کارپوریشن سے 764،مالے گاؤں میونسیپل کارپوریشن سے 158 اور ضلع کے باہر سے 31 لوگ شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details