رانے نے کہا کہ، 'سشانت سنگھ کی مینیجر دشاسالین کی موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کا خلاصہ ہوا ہے کہ دشا کے پرائیویٹ پارٹ میں زخموں کے نشانات ہیں اور یہ نشانات یہ ظاہر کرتے ہیں کی دشا کے قتل سے پہلے ریپ کیا گیا ہے، حالانکہ رانے سے اس پوسٹ مارٹم رپورٹ کو عام کرنے کے لیے کہا گیا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔'
رانے نے کہا کہ، 'جس نائٹ پارٹی میں سشانت سنگھ راجپوت شامل ہوئے تھے، اس میں موجودہ حکومت کے ایک ریاستی وزیر بھی شامل تھے۔ حکومت ان معاملوں کو لیکر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔'
انہوں نے حکومت اور پولیس کو معاملے کو لیکر سنجیدگی سے جانچ کرنے اور دونوں کی موت سے پردہ اٹھانے کی مانگ کی ہے۔
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو لیکر ممبئی پولیس نے اب تک 54 لوگوں کے بیانات درج کیے۔ سشانت کے والد نے معاملے کو لیکر سشانت کی گرل فرینڈ ریا کو ذمہ دار ٹھہرایا، لیکن ممبئی پولیس نے خودکشی کا ہی معاملہ درج کر کے جانچ جاری رکھی۔