اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے کراڑ پورہ وارڈ نمبر 42 کے باشندے گزشتہ طویل عرصہ سے کئی مسائل سے پریشان ہیں۔ اس ضمن میں ایڈمنسٹریٹر جی شریکانت کو بلایا گیا تھا۔مقامی کی جانب سے بلانے پر ایڈمنسٹریٹر شریکانت نے کرار پورہ وارڈ کا معائنہ کیا اور در پیش پانی ، ڈرنیچ اور راستوں کے علاوہ دیگر ایک ایک مسئلہ کے متعلق تفصیلات جانے کی کوشش کی۔
پوری طرح تصدیق کرنے کے بعد ایڈ منسٹریٹر جی شریکانت نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ وارڈ کے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کریں۔ واضح رہے کہ انتظامیہ اور متعلقہ افسران کی توجہ کروانے کے باوجود کوئی اقدام نہ کئے جانے کے باعث وارڈ کے سوشل ورکر و سابق کارپوریٹر حاجی الحق نے میونسپل ایڈمنسٹریٹر جی شریکانت سے ملاقات کر کے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔