دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں طلباء اور اساتذہ پر نقاب پوش افراد کی جانب سے حملوں کے خلاف پورے ملک میں احتجاج جاری ہے اور اس احتجا کی ایک کڑی مہاراشٹر کے شہر ممبرا مین طلباء کا احتجاج بھی ہے۔
احتجاج میں شامل طلباء نے کہا کہ جے این یو اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کی ہمت اور حوصلہ کو آج پورا ملک سلام کر رہا ہے وہیں گزشتہ دنوں جے این یو میں طلبہ کے ساتھ کو مارپیٹ اور بربریت کا جو گھناؤنا کھیل ہوا اس کی وجہ سے ملک کی ساکھ کو زبردست نقصان ہوا ہے۔