اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبرا: دوسو بیڈ کے کووڈ-19 کیئر سینٹر کا قیام - کووڈ سینٹر

ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے میونسپل کارپوریشن کے حدود میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے سبب شہر کے مولانا ابولکلام آزاد اسٹیڈیم میں 200 بیڈ کا کووڈ کیئر سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

دو سو بیڈ کے کووڈ کئیر سینٹر کا قیام
دو سو بیڈ کے کووڈ کئیر سینٹر کا قیام

By

Published : May 30, 2020, 8:41 PM IST

ممبرا شہر میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی ہے۔ ان میں ایسے افراد کی تعداد زیادہ ہے جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا لیکن ان میں اس بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ایسے افراد کے لیے علاحدہ کووڈ سینٹر بنایا گیا ہے۔

جتیندر اوہاڑ ریاستی ہاؤسنگ وزیر، مہاراشٹر

ممبرا کے مولانا ابوالکلام آزاد اسٹیڈیم 200 بیڈ کو کووڈ میں بنایا گیا ہے، میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سہولیات سے آراستہ اس سینٹر میں تمام علاج بھی ان کی جانب سے کیا جائے گا وہ بھی معمولی چارجیس کے ساتھ۔

اس کورونا کیئر سینٹر کا کام مکمل ہونے پر تھانے کے نگراں وزیر ایکناتھ شندے اور مقامی رکن اسمبلی اور ہاوسنگ وزیر جتیندر اوہاڑ نے جائزہ لیا۔

ہاوسنگ وزیر جتیندر اوہاڑ نے بتایا کہ 'اب ایسے مریضوں کو جن کی رپورٹ پازیٹیو آئے گی لیکن انھیں کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہے تو انہیں اس کووڈ کیئر سینٹر میں ماہرین ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے ایسے ہسپتالوں پر کاروائی کی جائے گی جنہوں نے ان حالات میں مریضوں کا علاج کرنے سے منع کیا ہے۔

اس کے علاوہ اوہاڑ نے کہا کہ شہر کے جو بھی ڈاکٹر، نرس یا کوئی بھی میڈیکل اسٹاف یہاں اسٹیڈیم میں خدمات انجام دینا چاہتے ہیں وہ آگے آئیں انہیں تنخواہ کے ساتھ ساتھ ان کا انسورنش بھی کیا جائے گا۔

جتیندر اوہاڑ نے کہا اس دو سو بیڈ کے کووڈ کیئر سینٹر کے علاوہ ہم میونسپل اسکول اور سمبائسس اسکول میں بھی اسی طرح کا کووڈ کئیر سینٹر بنانے جارہے ہیں کیوں کہ یہ دوسو بیڈ کا سینٹر ناکافی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details