اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی : ایسٹرائیڈ کے اوور ڈوز سے باڈی بلڈر کی موت - kosa

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں ایسٹرائیڈ کے اوور ڈوز کے سبب ایک نوجوان باڈی بلڈر کی موت واقع ہوگئی۔

ایسٹرائڈ لینے کے سبب لیور نے کام کرنا بند کردیا تھا
ایسٹرائڈ لینے کے سبب لیور نے کام کرنا بند کردیا تھا

By

Published : Jan 30, 2020, 11:43 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:34 PM IST

نوجوان کی موت کے بعد ورزش اور باڈی بلڈنگ کا شوق رکھنے والے نوجوانوں میں فوڈ سپلیمنٹ اور ایسٹرائیڈ کو لیکر زبردست خوف وہراس کا ماحول ہے۔


ممبرا کے کوسہ میں واقع چاند نگر اشرف کمپاؤنڈ میں رہائش پذیر 23 برس کے نوید جمیل خان نامی نوجوان جو باقاعدگی سے جم کرتا تھا اور وہ اپنی باڈی کو مزید بہتری لانے (سکس پیک) کے لیے َجم میں زبردست کثرت کے ساتھ فوڈ سپلیمنٹ کے ساتھ ایسٹرائیڈ بھی لیتا تھا جو اس کے جسم کو اندر سے ہی کھوکھلا بنا رہا تھا۔


متوفی نوجوان کی والدہ ریشمہ خان کے مطابق نوید نے گزشتہ 26 جنوری کو باڈی بلڈنگ مقابلہ میں حصہ بھی لیا تھا اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوا اور اس میدان سے جڑے لوگوں نے اسے ایک معروف َجم کا ٹرینر بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ایسٹرائڈ لینے کے سبب لیور نے کام کرنا بند کردیا تھا

جس کے بعد سے ہی نوید مسلسل جم کرتے ہوئے فوڈ سپلیمنٹ اور ایسٹرائیڈ لینے لگا تھا لیکن اس کی طبیعت خراب ہونے کے بعد میڈیکل رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ زیادہ مقدار میں ایسٹرائڈ لینے کے سبب اس کے لیور نے کام کرنا بند کردیا تھا۔

اسے ممبرا سمیت ممبئی کے کئی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا مگر بعد میں ممبئی میں کے کے ای ایم ہسپتال نے جواب دے دیا جس کے بعد ممبئی سے ممبرا لانے کے دوران ایمبولینس میں ہی نوید کی موت ہوگئی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details