اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: کورونا سے لڑنے کے لیے دوا کی مفت تقسیم - کورونا وائرس متاثرین

کورونا وباء پر قابو پانے کے لیے اب حکومت مہاراشٹر نے یونانی، آیورویدک اور ہومیو پیتھی دوائیں مفت میں دینے کا فیصلہ کیا ہے ان دواؤں کے ذریعہ کورونا کے مریض یا ایسے لوگ جن پر کورونا وائرس کے اثرات ظاہر ہو رہے ہوں ان کا علاج کیا جائے گا۔

دوا کی مفت تقسیم
دوا کی مفت تقسیم

By

Published : Jun 11, 2020, 4:56 PM IST

مہاراشٹر حکومت نے محکمہ آیوش ٹاسک فورس سے صلاح و مشورے کے بعد فیصلہ لیا ہے کہ اب کورونا وائرس متاثرین کو ہومیوپیتھی، آیورویدک اور یونانی دوائیں مفت میں دی جائیں گی۔

دوا کی مفت تقسیم، ویڈیو

یہ دوائیں اب ریاست کے ہر ہسپتال میں اور ہر خطے میں مہیا کی جائیں گی یہ جانکاری ٹاسک فورس کی رکن ڈاکٹر شُبھا راؤل نے دی ہے۔

دراصل کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافے کے بعد حکومت اس وبا پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے لیکن باوجود اس کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

مفت تقسیم کی جانے والی دواؤں کی وجہ سے لوگوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا اور اس کی وجہ سے وہ کورونا وائرس کے حملے سے لڑ سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ حکومت ان دواؤں پر مزید ریسرچ کر رہی ہے اور یہ سردی، بخار اور کھانسی وغیرہ میں مفید ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details