اردو

urdu

By

Published : May 27, 2021, 2:58 AM IST

ETV Bharat / state

ممبئی: جعلی دستاویزات بنانے کے الزام میں گرفتار تین ملزمین کی ضمانت منظور

ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے عدالت کوبتایا کہ پولیس نے ملزم پر الزام عائد کیا ہیکہ وہ بنگلہ دیشی ہے اور اس نے جعلی دستاویزات بنائے ہیں لیکن حقیقت یہ ہیکہ ملزم بھارتی ہے اور اس کے چار بچے ہیں جس میں سے دو لڑکیوں کی شادی بھی ہوچکی ہے اور سب ممبئی میں ہی برسوں سے رہتے ہیں نیز ملزم ماضی میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھا۔

ممبئی: جعلی دستاویزات بنانے کے الزام میں گرفتار تین ملزمین کی ضمانت منظور
ممبئی: جعلی دستاویزات بنانے کے الزام میں گرفتار تین ملزمین کی ضمانت منظور

گزشتہ برس اکتوبر مہینہ میں ممبئی کی ساکی ناکہ پولیس نے پانچ ملزمین جس میں چار کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا گیا تھا جو غیر قانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہونے اور جعلی دستاویزات بنانے کے الزام میں گرفتار کیےگئے تھے۔اس معاملے میں گرفتار مزید تین ملزمین کو گزشتہ روز ممبئی کی قلعہ عدالت (مجسٹریٹ عدالت) نے مشروط ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اس سے قبل اسی عدالت نے مالیگاؤں کے ساکن ساجد اختر حیدر منشی کو بھی ضمانت پر رہا کرنےکا حکم دیا تھا، ساجد اختر پر پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ اس نے چار بنگلہ دیشی افراد کے جعلی دستاویزات بنانے اور انہیں بھارتی شہریت کے ثبوت اکھٹا کرنے میں مدد کی تھی۔

اس تعلق سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے ملزم شیخ عبدالرحیم شیخ جلیل کی ضمانت عرضداشت پر بحث کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم گذشتہ سات مہینہ سے زائد عرصہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہے۔اور اس معاملے میں پولیس کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے اور پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ بھی داخل کردی ہے لہذا ملزم کو مزید جیل میں رکھنا ملزم کے ساتھ زیادتی ہوگی کیونکہ ٹرائل ختم ہونے میں ایک طویل وقت درکار ہے۔

شاہد ندیم نے عدالت کوبتایا کہ پولیس نے ملزم پر الزام عائد کیا ہیکہ وہ بنگلہ دیشی ہے اور اس نے جعلی دستاویزات بنائے ہیں لیکن حقیقت یہ ہیکہ ملزم بھارتی ہے اور اس کے چار بچے ہیں جس میں سے دو لڑکیوں کی شادی بھی ہوچکی ہے اور سب ممبئی میں ہی برسوں سے رہتے ہیں نیز ملزم ماضی میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھا اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی مقدمہ داخل ہوا تھا یعنی کے ملزم ایک شفاف کردار کا شخص ہے لہذا اس کا ضمانت پر رہا ہونے کے بعد فرار ہونے کا استغاثہ کا دعوی غلط ہے۔

ایڈوکیٹ شاہد ندیم کی بحث کے بعد قلعہ کورٹ مجسٹریٹ عدالت کی جج اے ایچ کاشیکر نے ملزم شیخ عبدالرحیم اور دیگر دو ملزمین جس میں فیاض احمد اور امین اللہ شامل ہیں کو ایک ضامن دار کے عوض جیل سے رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔ نیز عدالت نے ملزمین کو فوری طور پر بیس ہزار روپئے نقد جمع کرکے جیل سے رہا ہونے کاحکم دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details