اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر تبلیغی اجتماع کی جگہ تبدیل

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں پولیس نے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر شہر کے وڈالا علاقہ میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کی جگہ تبدیل کرتے ہوئے اسے مسلم اکثریتی علاقے جیتا کیمپ منتقل کر دیا ہے۔

تبلیغی اجتماع کی جگہ تبدیل
تبلیغی اجتماع کی جگہ تبدیل

By

Published : Feb 4, 2020, 10:27 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 5:00 AM IST

لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر تبلیغی اجتماع کی جگہ تبدیل کرنے پر اقلیتی طبقہ میں ناراضگی پائی جارہی ہے یہ اجتماع 7، 8 اور 9 فروری کو ہوگا۔

اس موقع پر مہاراشٹرکے وزیر داخلہ انل دیشمکھ اور ممبئی پولیس کمشنر سنجے بروے نے جنوبی ممبئی میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جاری خواتین کے احتجاج کو ختم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ دہلی جیسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔

گزشتہ روز ہی پولیس نے احتجاج کے منتظمین کودفعہ 149کے تحت نوٹس جاری کیا تھا، اس طرح ممبئی کے دھرنے کا نام بھی ممبئی باغ پڑ گیا ہے اور ہزاروں خواتین یہاں پہنچ گئی ہیں جبکہ اس میں غیر مسلم خواتین بھی شامل ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ پولیس لاء اینڈ آرڈر اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لیے کارروائی کرسکتی ہے۔

دہلی میں احتجاج کی جگہوں پر فائرنگ کی واردات کے بعد پولیس مزید الرٹ ہوگئی ہے اور اس طرح کے کسی بھی کسی بھی واقعہ کو روکنے کے لیے جگہ جگہ پولیس مارچ کیا جا رہا ہے۔

ممبئی پولیس نے ناگپاڑہ کے مور لینڈ روڈ، ٹھنڈی سڑک پر دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر واقع 'ممبئی باغ' کے منتظمین کو دفعہ 149کے تحت نوٹس جاری کیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے لیے ذمہ دار منتظمین ہوں گے جبکہ پولیس ان احتجاج کو لاء اینڈ آرڈر کے تحت کبھی بھی ختم کروا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی سمیت اس کے پڑوسی شہر تھانے، میرا روڈ، ممبرا اور مہاراشٹر کے بڑے بڑے شہروں میں سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 5:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details