سماجوادی پارٹی اور این سی پی کے ٹکٹ پر مہاراشٹر اسمبلی میں 20 برسوں تک نمائندگی کرنے والے بشیر موسی پٹیل اس مرتبہ اے آئی ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں ہیں۔
بشیر موسی پٹیل گزشتہ دس برسوں سے عملی سیاست سے دور تھے لیکن اب وہ ایک مرتبہ پھر سے عوام کی خدمت کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
سابق رکن اسمبلی بشیر موسی پٹیل، ویڈیو ممبا دیوی حلقہ اسمبلی کو مسلم اکثریتی علاقہ مانا جاتا ہے اور اس حلقے سے گزشتہ دو انتخابات میں امین پٹیل رکن اسمبلی منتخب ہو رہے ہیں اور تیسری مرتبہ بھی وہ میدان میں ہیں۔
جبکہ اسی حلقے سے ونچت اگھاڑی سے ممبئی پولیس کے سبکدوش اے سی پی شمشیر پٹھان بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں لیکن اصل مقابلہ امین پٹیل اور بشیر موسی پٹیل کے درمیان مانا جا رہا ہے۔
ایسے حالات میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ممبا دیوی کی عوام پٹیل بمقابلہ پٹیل میں سے کس پٹیل کو اپنا رہنما منتخب کرے گی۔