اطلاع کے مطابق ایس بی آئی کے اس اسکیم کے تحت صارفین کو ذاتی قرض مہیاکیا جائے گا۔ قرض صارف کے خود اورخاندان کے ممبران کے کووڈ علاج کے خرچ کو کورکرتا ہے۔
ایس بی آئی کے صدر دنیش کھارا نے اس کو لانچ کیا۔ اس اسکیم کے تحت صارف 60 ماہ کے لئے 8.5 فیصد فی سال کی موثر سود کی شرح پر پانچ لاکھ روپے تک پرسنل لون حاصل کرسکتا ہے، جس میں تین مہینے کی موریٹوریم مدت بھی شامل ہے۔
یہ انوکھا پروڈکٹ کولیٹرل فری پرسنل لون کی کیٹگری کے تحت پیش کیا جارہا ہے اوراس زمرے میں سب سے کم شرح سود پر ملتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت کووڈ سے متعلقہ طبی اخراجات کے لئے پہلے سے کئے گئے خرچ کی ادائیگی بھی فراہم کی جائے گی۔