اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی : شمالی ہند جارہی بسوں پر محکمۂ ٹریفک کی کاروائی

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل ممبئی ناسک شاہراہ پر کورونا وائرس وباء کے خوف سے شمالی ہند کے مہاجر مسافروں کو لیکر جانے والی بسوں پر محکمۂ ٹریفک سخت نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

image
image

By

Published : Jun 24, 2020, 12:12 PM IST

ممبئی اور مضافات میں شمالی ہند بالخصوص اترپردیش کے مہاجر افراد کورونا وبأ کے خوف سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ممبئی اور مضافات سے کافی تیزی سے نقل مکانی کررہے ہیں۔

مہاراشٹر سے اترپردیش جانے والی ٹرینوں کی کم تعداد، ٹکٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے مسافر کار اور بسوں کے ذریعہ شمالی ہند جانے پر مجبور ہے۔

ان بسوں میں سوار مسافروں کے مطابق چار ہزار سے 4500 سو روپے فی مسافر کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔

شمالی ہند جارہی بسوں پر محکمۂ ٹریفک کی کاروائی

گزشتہ 48 گھنٹے میں ممبئی ناسک شاہراہ پر اترپردیش جارہی ایک درجن بسوں کو آر ٹی او نے سیز کردیا ہے. ممبئی، مسلم اکثریتی شہر ممبرا اور صنعتی شہر بھیونڈی سے اترپردیش کے اعظم گڑھ، جونپور جارہی تقریباً ایک درجن لگژری بسوں کو پکڑ کر ان کا چالان کردیا گیا ہے۔

سیز کی گئی سبھی بسیں بھیونڈی شہر میں واقع ایس ٹی بس ڈپو میں پارک کی گئی ہیں۔

مسلم اکثریتی شہر ممبرا اور بھیونڈی سے چالیس مہاجر مسافروں کو لیکر جانے والی ایک لگژری بس کے ڈرائیور نے ای ٹی وہ بھارت کو بتایا کہ بس کے دستاویز اور حکومت کی تمام گائیڈ لائن کو سفر پر نکلنے سے قبل ہی فالو کیا گیا جاتا ہے۔

لیکن اس کے باوجود محکمۂ ٹریفک و پولیس ان کی ایک بھی بات سننے کو تیار نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details