اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بالی ووڈ میں منشیات سے متعلق بی جے پی رہنماؤں کے رول کی جانچ ہوگی' - ssr case

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ممبئی پولیس، بالی ووڈ اور بی جے پی رہنماؤں کے درمیان منشیات کے رابطوں کی تحقیقات کرے گی۔

image
image

By

Published : Oct 17, 2020, 9:08 AM IST

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس نے بالی ووڈ میں منشیات کے رابطے کو بے نقاب کردیا ہے اور جب این سی بی نے اس کی تحقیقات کی تو بالی ووڈ کے کئی بڑے بڑے نام سامنے آئے۔

اس تعلق سے اب مہاراشٹر کی مہا وکاس آگھاڑی حکومت میں اہم اتحادی کانگریس نے بالی ووڈ اور بی جے پی قائدین کے درمیان منشیات کے رابطوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں این سی بی میں شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔

تاہم ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے کہا ہے کہ اگر این سی بی اس معاملے کی تحقیقات نہیں کرتی ہے تو مہاراشٹر پولیس چار سے پانچ دن میں تحقیقات شروع کردے گی۔

حالانکہ کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے جمعہ کے روز دوسری بار وزیر داخلہ انل دیشمکھ سے ملاقات کی اور بی جے پی رہنماوں اور فلمی اداکاروں کے درمیان منشیات کے رابطوں کے بارے میں شکایت کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ساونت کی شکایت پر وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے این سی بی کو تفتیش کے لیے بھیجا تھا۔

این سی بی کیوں تحقیقات نہیں کررہے ہیں، کیا وہ کسی دباؤ میں ہیں؟ ان سوالوں کے جواب میں انل دیشمکھ نے کہا کہ سچن ساونت کی درج کردہ دوسری شکایت کی تحقیقات کے لیے این سی بی کو بھیجا جارہا ہے اور اگر اس شکایت پر این سی بی نے تحقیقات نہیں کی تو پھر ممبئی پولس اس کی تحقیقات کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details