اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوشل میڈیا پر غلط پوسٹ کے لیے گروپ ایڈمن ذمہ دار ہوگا: پولیس - سوشل میڈیا

ممبئی پولیس نے آج ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سوشل میڈیا پر جھوٹے، بے بنیاد اور اشتعال انگیز پوسٹ کے لیے گروپ ایڈمن کو ذمہ دار قرار دیا جائے گا اور ایڈمن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

mumbai police
mumbai police

By

Published : Apr 10, 2020, 8:42 PM IST

ممبئی پولیس نے آج ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سوشل میڈیا پر جھوٹے، بے بنیاد اور اشتعال انگیز پوسٹ کے لیے گروپ ایڈمن کو ذمہ دار قرار دیا جائے گا اور ایڈمن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کمشنر نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جو 10 اپریل سے نافذالعمل ہوگا اور 24 اپریل تک اس پر عمل کیا جائے گا۔

اس حکمنامہ کے تحت سوشل میڈیا جیسے وہاٹس ایپ، ٹویٹر،فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹاگرام وغیرہ پر جعلی اور جھوٹے پوسٹ کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔

اس میں اشتعال انگیز اور دو فرقوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے والے پیغامات بھی شامل ہیں۔ اس حکمنامہ پر ڈی سی پی (آپریشن) پرنیہ اشوک نے دستخط کیے ہیں۔

مذکورہ حکمنامہ کے تحت کورونا وائرس کے بارے میں اور ایسے پیغامات جن سے صحت عامہ پر اثر پونے کا اندیشہ ہو نیز امن وامان کے لیے خطرہ پیدا ہو، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق اس طرح کی پوسٹ یا پیغامات کے لیے گروپ ایڈمن ذمہ دار ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details