معروف صحافی اور ری پبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔
ممبئی پولیس نے ارنب گوسوامی کو تعزیرات ہند کے دفعہ 41 اے کے تحت نوٹس جاری کی ہے۔

یہ ایف آئی آر اصل میں ناگپور میں دائر کی گئی تھی لیکن سپریم کورٹ نے اس معاملے کو ممبئی منتقل کرنے کا حکم دیا، کل صبح 9 بجے ارنب گوسوامی ممبئی میں پولیس کے سامنے حاضر ہوں گے۔
ارنب گوسوامی نے اپنے ٹی وی پروگرام میں کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کئے تھے جس کے بعد ارنب کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں سو سے زائد ایف آئی آر درج کرائی گئی تھیں۔