اردو

urdu

ETV Bharat / state

گینگسٹر روی پجاری بالآخر کرائم برانچ کی تحویل میں - اردو نیوز ممبئی

چھوٹا راجن کی گرفتاری کے بعد کرائم برانچ کو آج ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ کرائم برانچ نے کرناٹک پولیس سے گینگسٹر روی پجاری کی تحویل حاصل کرنے کے لئے آج عدالت میں اس کو پیش کیا، جہاں عدالت نے روی پجاری کو 9 مارچ تک پولیس ریمانڈ میں رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔

mumbai police get custody of ravi pujara till 9th march
مافیہ سرغنہ روی پجاری بالآخر کرائم برانچ کے نرغے میں

By

Published : Feb 23, 2021, 7:49 PM IST

روی پجاری کو اندھیری کے عزالہ ہوٹل میں فائرنگ اور منیجر کو دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل انسداد ہفتہ وصولی دستہ نے اس معاملہ میں سات ملزمین کی گرفتاری بھی کی تھی۔ روی پجاری اس معاملہ میں مطلوب ترین ملزم کی حیثیت رکھتا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

کرناٹک پولیس سے روی پجاری کی حوالگی کے بعد اب باقاعدہ طور پر کرائم برانچ نے اس کی تحویل حاصل کر لی ہے۔

روی پجاری نے ممبئی کے اندھیری ولے پارلے میں واقع عزالی ہوٹل میں ملازم ایک شخص کو 2016 میں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

شکایت کنندہ موہر سدپا چوگلے کو ایک سفید رنگ کے لفافہ میں روی پجاری کا نمبر اس کے غنڈوں نے دیا تھا اور رابطہ کر نے کی ہدایت دی تھی، بصورت دیگر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

اس کے ساتھ ہی اس پر گولی بھی چلائی تھی جو اس کے قریب سے چلی گئی تھی اور یہ گینگسٹر بعد ازاں اپنے ایک دیگر غنڈہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا تھا۔

اس کیس میں روی پجاری مطلوب تھا۔ اس پر مکوکا کے تحت مقدمہ بھی درج ہے۔ روی پجاری بیرون ملک میں روپوش تھا س لئے اس پر مقدمہ التواء کا شکار تھا اور اس کی گرفتاری کے بعد اس کیس میں اسے گرفتار کیا گیا ہے۔

روی پجاری نے بحیثیت انڈرورلڈ ڈان اپنی گینگ تشکیل دی تھی۔ اس سے قبل وہ اڈوپی کرناٹک میں 1990ء میں انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کے ساتھ کام کرتا تھا۔

روی پجاری نے منگلور، بنگلور سے ہی بالی ووڈ کی اشخاص ہیرو ہیروئین اور تاجروں کو دھمکی آمیز فون کالز کر نے شروع کیا تھا اور یہ کئی بالی ووڈ اشخاص کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔

اس نے مشہور ومعروف فلمسازو ہدایتکار مہیش بھٹ کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ اس نے بالی ووڈ سمیت تاجروں اور کاروباری کے دلوں میں دہشت پیدا کر دی تھی۔

ممبئی کرائم برانچ میں اس کے خلاف 52 سے زائد جرائم کے معاملات درج ہیں، جس میں یکے بعد دیگرے کرائم برانچ اس کی تحویل طلب کر سکتی ہے۔

فی الوقت غزالی فائرنگ کے معاملہ میں اس کی کرناٹک کرائم برانچ نے تحویل حاصل کی ہے۔ یہ کارروائی جوائنٹ پولیس کمشنر ملند بھرامبے کی رہنمائی میں کی گئی ہے۔

کرائم برانچ ہر اس معاملہ میں روی پجاری کی تفتیش کریگی جس میں اس کے ملوث ہونے کے ثبوت پولیس کے پاس موجود ہے۔

اسکے علاوہ پرانے فائلوں کا بھی مطالعہ جاری کیا گیا ہے۔ روی پجاری کے کیس سے منسلک افسران سے بھی رابطے کیا جارہا ہے اس میں کئی سابق افسران کی مدد لینے سے متعلق بھی غور و خوض کیا جارہا ہے۔

روی پجاری کی گرفتاری کے بعد اس سے وابستگان اور رابطہ کاروں کا بھی راز کھلے گا اور کئی سفید پوشوں کی بھی گرفتاری کا امکان اب روشن ہوگیا ہے۔

ممبئی انڈرورلڈ ڈان روی پجاری کے خلاف کئی ممبئی میں کل 49 کیس ہیں جس میں سے مکوکا کے تحت 10 کیس ہیں ان میں سے 7 سے 8 کیس انسداد ہفتہ وصولی دستہ کے پاس ہی درج ہیں۔ اس لئے اس معاملہ میں پہلے ابھی کر ائم برانچ تفتیش کر رہی ہے۔ اس میں فلمسازو ہدایتکار مہیش بھٹ، علی مرانی، ایڈوکیٹ مجید میمن پر فائرنگ، اندھیری میں فائرنگ کے کیس بھی شامل ہیں۔

روی پجاری کی حوالگی سینگل سے ہی کرائم برانچ کو ملی ہے سینگل میں وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے توسط سے مزید کیسوں میں اس کی تحویل کی کوشش کی جائے گی۔

فی الوقت گجرات اور کیرالہ کے کیس میں بھی تحویل کو منظوری دے دی گئی ہے، البتہ ممبئی میں اس پر کیس زیادہ ہے۔

مکوکا کورٹ نے روی پجاری کو 9 مارچ تک پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ مکوکاکورٹ میں یہ تحویل اندھیری کے غزائی ہوٹل پر فائرنگ کے کیس میں ملی ہے یہ اطلاع آج یہاں جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم ملند بھرامبے نے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ممبئی شہر میں انڈرورلڈ ڈان سے وابستگان اور سفید پوشوں سے متعلق بھی تفتیش کی جائے گی اور کئی پہلوؤں پر تفتیش کا دائرہ کار وسیع ہوگا۔ ممبئی شہر و مضافات میں انڈرورلڈ ڈان نے اپنے غنڈوں کے ذریعہ فلمی دنیا اور تجارتی گھرانوں میں دہشت پیدا کی تھی اور اسی کے قیام کیلئے اس نے متعدد مرتبہ فائرنگ بھی کی ہے۔

کرائم برانچ سابقہ کیسوں میں بھی روی پجاری کی تحویل حاصل کرے گی ابھی صرف 10 کیسوں میں سینگل کورٹ سے کرائم برانچ کو حوالگی کی اجازت ملی ہے۔

بقیہ کیسوں کی تفصیلات بھی فراہم کر دی گئی ہے اس میں بھی امید ہے کہ اس کی تحویل کرائم برانچ کو ملے گی۔

مزید پڑھیں:

دہلی فسادات: سی پی آئی ایم نے رپورٹ پیش کی

انڈرورلڈ ڈان کو سخت حفاظتی انتظامات اور حفاظتی گھیرے میں بذریعہ کار ممبئی لایا گیا اور صبح ہی اس کی کار ممبئی پہنچی اور پھر اسے کورٹ میں پیش کر کے اس کا ریمانڈ حاصل کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details