ممبئی سی ایس ایم ٹی سے پنویل کی جانب جانے والی ٹرین میں مسافر کے ساتھ مارپیٹ کے ویڈیو نے ریلوے انتظامیہ کی نیند اڑا دی ہے۔
ممبئی: چلتی ٹرین میں مسافر کے ساتھ مارپیٹ - سی ایس ایم ٹی
ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرین میں ایک مسافر کے ساتھ بری طرح مار پیٹ کا ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں کچھ نوجوان مل کر ایک مسافر کو پیٹ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنویل کی جانب جانے والی ٹرین میں سوار ایک مسافر کو بیلا پور اسٹیشن پر اترنا تھا لیکن دروازے پر کھڑے مسافروں نے اسے اترنے کا موقع نہیں دیا اور جب دروازے پر کھڑے نوجوانوں سے ٹرین سے نا اترنے کی وجہ پوچھی گئی تو تین سے چار نوجوانوں نے جم کر مار پیٹ اور ہنگامہ کیا۔
چلتی ٹرین میں اس طرح کے واقعہ سے مسافروں میں ڈر و خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے وہیں اس معاملے میں جب نمائندے نے بیلا پور آر پی ایف سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ٹرین میں مار پیٹ کی کسی بھی طرح کی کوئی شکایت درج نہیں گئی۔