اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: کسانوں کو خواجہ سراؤں کی حمایت حاصل

زرعی قانون مخالف احتجاج میں کنر سماج کے کارکنان بھی کسانوں کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔

Mumbai: Farmers get support from eunuchs
ممبئی: کسانوں کو خواجہ سراؤں کی حمایت حاصل

By

Published : Jan 25, 2021, 4:07 PM IST

Updated : Jan 25, 2021, 4:34 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت شہر ممبئی میں کنر سماج کے سماجی کارکنان کسانوں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔

ممبئی: کسانوں کو خواجہ سراؤں کی حمایت حاصل

اطلاعات کے مطابق دیہی علاقوں سے کاشتکار ممبئی کے آزاد میدان پہنچے۔ آزاد میدان میں کاشتکاروں کی حمایت میں دیگر افراد بھی جمع ہو کر مرکزی حکومت کی خلاف نعرے بازی کر ہی رہے تھے کہ اسی مجمع میں کنر سماج بھی کسانوں کی حمایت میں آپہنچا۔

آزاد میدان پہنچ کر کنر سماج نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کرایا۔

کنر تنظیم کی صدر خوشبو خان کہتی ہیں کہ مرکزی حکومت کسانوں پر ظلم کر رہی ہے، ہم اس بل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کسان گزشتہ 26 نومبر 2020 سے نافذ کردہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اب تک حکومت اور کسانوں کے مابین تقریباً 11 مذاکرے ہوچکے ہیں، لیکن کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔

Last Updated : Jan 25, 2021, 4:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details