اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی عمارت سانحہ: وزیراعظم کا اظہار افسوس - pm

وزیراعظم نریندر مودی نے ممبئی کے ڈونگری علاقے میں آج صبح عمارت کے زمین دوز ہونے والے دلخراش حادثے میں ہوئی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی

By

Published : Jul 16, 2019, 9:21 PM IST

مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’ممبئی کے ڈونگری علاقے میں عمارت زمید دوز ہونے والے واقعہ سے رنجیدہ ہوں۔ مرنے والوں کے تئیں میری ہمدردی ‘‘۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

ٹوئٹ

انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ فورس اور مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ مہم چلا کر ضرورت مندوں کی مدد کررہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونگری علاقے میں 100 برس پرانی عمارت زمین دوز ہوجانے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ہوجانے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد لوگ اب بھی ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details