اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: نقلی دودھ بنانے والے گروہ کا انکشاف

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کرائم برانچ نے مغربی مضافات ورسوا سے 4 افراد کو ملاوٹی دودھ بنانے والی اشیاء اور دیگر سامان کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

نقلی دودھ بنانے والے گروہ کا انکشاف

By

Published : Sep 6, 2019, 6:13 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 4:20 PM IST

ممبئی کرائم برانچ کو اس وقت بڑی کامیابی ملی جب اس نے خفیہ معلومات کی بنا پر ورسوا پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ایکتا سوسائٹی سے 4 افراد کو گرفتار کیا جو مختلف کمپنیز کے دودھ میں ملاوٹ کر کے نقلی دودھ کا کاروبار کرتے تھے۔

نقلی دودھ بنانے والے گروہ کا انکشاف، ویڈیو

کرائم برانچ نے ان کے قبضے سے نقلی دودھ بنانے میں استعمال کی جانے والی ملاوٹی اشیا اور دیگر سامان ضبط کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ غیر قانونی کاروبار گذشتہ کئی برسوں سے جاری تھا جس پر ممبئی کرائم برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے قدغن لگایا نیز کیس ورسوا پولیس کے سپرد کر دیا ہے۔ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 4:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details