ممبئی کے سانکلی اسٹریٹ کے رہنے والے شادی شدہ جوڑے کو ہنی مون پیکیج اس وقت مہنگا پڑا جب انہیں منشیات کی اسمگلنگ میں کے معاملے میں ایئر پورٹ پہ گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا تھا لیکن بھارتی حکومے کی ایماں پر قطر کورٹ نے کیس کی دوبارہ شنوائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔
قطر میں قید بھارتی جوڑے کی رہائی کی امیدیں روشن اونیبا اور شارق کی شادی ڈیڑھ برس قبل ہوئی تھی اور شادی کے بعد ہنی مون کا مفت پیکیج شارق کی پھوپھی نے انھیں بطور تحفہ دیا تھا۔ یہ جوڑا ہنی مون کے لیے بھارت سے قطر پہنچا لیکن نئی زندگی کا خواب دیکھنے والے اس جوڑے کا خواب اس وقت چکنا چور ہوگیا جب انہیں ائیر پورٹ پر منشیات کے بیگ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
یہ وہی بیگ تھا جسے شارق کی پھوپھی نے قطر میں کسی کو دینے لیے کہا تھا۔
قطر میں دونوں شادی شدہ جوڑے کو منشیات فروشی کے جرم میں سزا سنایہ گئی شارق کی ساس کوثر بیگم قریشی نے بھارتی حکومت سے اپنی بیٹی اور داماد کی بے گناہی کو لے کر شکایت کی جس کے بعد قطر کی عدالت نے اس معاملے کی شنوائی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے اور اب ان بے گناہوں کی بھارت واپسی کی راہیں ہموار ہوتی نظر آرہی ہیں۔
مفت ہنی مون پیکیج دینے والی شارق کی پھوپھی تبسم ریاض اور اس کا ساتھی نظام کارا ہنی مون پیکیج کے ساتھ منشیات کا بیگ بھی انہیں تھما دیا۔ حالانکہ شارق اور ان کی پھوپھی کے مابین اس بیگ کے تعلق سے جو بھی بات چیت ہوئی تھی وہ شارق نے اپنے فون میں ریکارڈ کی تھی اور یہی کال ریکارڈنگ اب ان کی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے کام آئے گی۔
دوسری جانب کوثر بیگم کی شکایت پر زارق کی پھوپھی تبسم اور اس کے ساتھی نظام کارا کو گرفتار کر لیا گیا۔