ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران راجستھان نے کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے وزیراعظم پر نکتہ چینی کی۔
اشوک گہلوت نے کہا کہ بی جے پی کا راشٹرواد کا نعرہ محض دکھاوا ہے اور یہ حکومت معاشی طور پر پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی، گہلوت نے یہ بات ممبئی میں ہوئی ایک پریس کانفرنس کہی۔
راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت ، ویڈیو انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی حالت بہتر نا ہونے کے بعد بھی عوام خوف کی وجہ سے مودی کو ووٹ دے رہی ہے کیوں کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ حکومت ناکام تو ہوئی ہے اس کے علاوہ عوام کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ عدالتی معاملات میں بھی بر سراقتدار حکومت کا دباؤ برقرار ہے۔
گہلوت نے کہا کہ کانگریس آج بھی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔