مختار عباس نقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حج آپریشن، درمیانی رکن یعنی بیچولیے سے پاک کر کے براہ راست آن لائن سسٹم سے حجاج کرام کو مربوط کر دیا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ حجاج کرام بھارت سے ہی سفر حج کے لیے جاتے ہیں۔ صحت پر خاص خیال رکھنے کے لیے حج کمیٹی نے حج پورٹل، حج موبائل ایپ اور ای مسیحا طبی سہولت کا آغاز مکہ اور مدینہ میں کیا ہے ۔
بھارت میں ہی حجاج کرام کو تفصیل سے آگاہ کرنے کے لیے ای لگیج ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ نقوی نے کہا کہ ائیر لائنس کے توسط سے سامان کا ڈیجیٹل پری ٹیگنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے جس سے بھارت سے سفر حج پر روانہ ہونے والے حجاج کرام کو تمام تفصیلات دی جائے گی۔ حجاج کرام کو مکہ مدینہ میں ائیر پورٹ پر اترتے ہی تمام تفصیلات فراہم کر دی جائے گی۔
حج آپریشن 2020 مکمل ڈیجیٹل ہونے سے حج نظام میں شفافیت مختار عباس نقوی نے کہا کہ حجاج کرام کے موبائل سم کو حج ایپ سے لنک کرنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے جس سے حجاج کرام کو مکہ مدینہ میں حج سے متعلق تمام تفصیلات فراہم ہوسکے گی۔
ای مسیحا طبی سہولت دی گئی ہے جس میں حجاج کرام سے متعلق تمام تفصیلات آن لائن میسر آئے گی اور اس کے توسط سے ہنگامی حالات میں فوری طور پر کسی بھی حاجی کو فورا طبی امداد فراہم کی جائے گی نقوی نے کہا کہ حج انتظامات میں شفافیت لانے کے لیے پہلی مرتبہ حج پورٹل سے تمام تفیصلات عام کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدہ میں بھارتی قونصلیٹ,سعودی عربیہ سرکار اور دیگر متعلقین ایجنسیاں حج 2020 کو کامیاب بنانے کے لیے آپسی تعاون اور تال میل میں ہے ۔
2لاکھ بھارتی مسلمان بغیر کسی سبسڈی سے حج پر جائیں گے ان میں تقریبا ایک لاکھ 23 ہزار حجاج کرام حج کمیٹی آف انڈیا کے توسط سے حج پر جائیں گے اور بقیہ حج گروپ آرگنائزیشن پرائیوٹ ٹورس کے معرفت حج پر جائیں گے امسال 2100 سے زیادہ خواتین بغیر محرم حج پر جائے گی جنہیں قرعہ اندازی سے مستثنی رکھا گیا ہے۔
خادم الحجاج کا تربیتی کیمپ مختار عباس نقوی نے یہاں خادم الحجاج کے تربیتی کیمپ میں بھی حصہ لیا یہ تربیتی کیمپ میں 550 ٹرینر کو شامل کیا گیا جو تمام صوبوں میں حج پر جانے والے حجاج کرام کو حج سے متعلق تربیت اور مرحلہ وار حجاج کرام کی رہنمائی کریں گے یہ خادم الحجاج مکہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کرام کو نقل و حمل بلڈنگ اور دیگر چیزوں سے متعلق تفصیلات فراہم کریں گے اس کے ساتھ ہی آج نقوی نے یہاں سول سروسیز امتحان میں شریک طلباء کی ڈیجیٹل اور جدید ترین لائبریری کا بھی افتتاح کیا ساتھ ہی مہمان خانہ اور ٹریننگ کیمپ کا بھی افتتاح مختار عباس نقوی کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا ہے۔
کچھ لوگ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ملک کے حالات میں بدگمانی پیدا کرنے کی ذمہ دارسیاسی پارٹی ہے مسلمان اس ملک میں انتہائی محفوظ ہے۔
کچھ سیاسی لوگ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اس سے ملک کے حالات میں بدگمانیاں پیدا ہوئی ہے جس کا ازالہ بھی ضروری ہے لیکن یہ کہنا درست نہیں ہے کہ ملک کا مسلمان محفوظ نہیں ہے۔ ملک میں 130 کروڑ بھارتی بستے ہیں ملک میں مسلمان مجبوری سے نہیں بلکہ مضبوطی سے مقیم ہیں انہیں مذہب آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا اختیار ہے کچھ لوگ ایسے حالات میں سیاست کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے یہ باتیں ملک کے حالات سی اے اے,این آر سی, این پی آر پر صحافیوں کے سوالات پر کہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کے خلاف احتجاج کر نے والے مخصوص نظریہ اور سیاسی پارٹی سے آتے ہیں اس لیے انہیں تو ہم تبدیل نہیں کرسکتے ہیں وہ بضد ہے اور احتجاج کر نے والوں کو غدار وطن بھی نہیں کہا جاسکتا یہ ان کا حق ہے لیکن ان احتجاجیوں کو گمراہ کیا جارہا ہے اور اس کے پس پشت سیاسی مقاصد کارفرما ہے۔
مختار عباس نقوی نے کہا کہ اس مرتبہ حج میں 15 فیصد خواتین خادم الحجن کو شامل کیا گیا ہے یہ ایک بڑی تعداد ہے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بغیر محرم سفر حج کر نے والی خواتین کی بھی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے یہ پوچھنے پر کہ حج کتنا مہنگا ہوا تو مختار عباس نقوی نے اس کا ذمہ دار سعودی انتظامیہ کو قرار دیا اور کہا کہ سعودی کے ٹیکس کے سبب حجاج کرام کو زائد بوجھ اٹھانا پڑتا ہے جبکہ ہندوستانی حکومت نے تو جی ایس ٹی بھی کم کر کے صرف پانچ فیصد کر دیا ہے۔
بحریہ سے حج فی الوقت ممکن نہیں پانی کی جہاز بحریہ سے سفر حج کو یقینی بنانے کے لیے کئی اہم دشواریاں درپیش ہے جس میں ایک دشواری یہ ہے کہ پانی کی جہاز سے سفر حج میں فضائیہ کے طیارہ سے بھی زیادہ کرایہ ہے ایسے میں بحریہ کے معرفت حجاج کرام کو سفر حج پر بھیجنا فی الوقت ممکن نہیں ہے کیونکہ شنگھاپور اور دبئی کی کئی کمپنیوں نے ٹینڈر بھی ارسال کئے ہیں جس کا کرایہ کئی گنا زیادہ ہے یہ جہاز کروز ہے اور اس میں سہولیات زیادہ ہے ہم نے بحریہ سے سفر حج کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہے اور سعودی انتظامیہ نے بھی اس کی اجازت دیدی ہے لیکن کرایہ پر معاملہ اب بھی پھنسا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن کو بحریہ سے کرایہ میں اضافہ کے بعد بھی اگر سفر حج پر جانا ہے تو وہ جاسکتے ہیں یہ پوچھنے پر کہ کیا حج کمیٹی آف انڈیا کے توسط سے اب عمرہ بھی کروایا جائے گا تو موصوف نے کہا کہ حج کمیٹی اس پر غور کر رہی ہے جبکہ پرائیوٹ ٹور آپریٹر پر حج کمیٹی کا موقف انتہائی سخت ہے اس نے دو درجن سے زائد پرائیوٹ ٹور آپریٹر کو بلیک لسٹ کر دیا ہے اور ان کے 25 لاکھ روپے ضمانت کے بھی ضبط کر لیے ہیں۔