اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت: امیروں کی فہرست میں مکیش امبانی ٹاپ پر

ملک کی سب سے بڑی پرائیویٹ کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی مسلسل 12 ویں برس بھی ملک کے 100 امیر ترین لوگوں کی فہرست میں اول نمبر پر ہیں جبکہ انفراسٹرکچر شعبہ کے اہم صنعت کار گوتم اڈانی اس بار دوسرے سب سے امیر کاروباری ہیں۔

مکیش امبانی : بھارت کے سب سے امیر انسان

By

Published : Oct 11, 2019, 10:43 PM IST

فوربس کی طرف سے 2019 کے لیے جاری کردہ اس فہرست میں امبانی مسلسل سر فہرست ہیں۔

ان کی مجموعی املاک کا اندازہ 51.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

گزشتہ برس کے مقابلے اس میں چالیس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

انفراسٹرکچر شعبہ کے اہم صنعت کار گوتم اڈانی اس بار دوسرے سب سے امیر کاروباری ہیں۔

اڈانی کی مجموعی املاک 15.7 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ انہوں نے اس برس آٹھ پائیدان کی چھلانگ لگائی ہے۔

اشوک لی لینڈ کے پرموٹر ہندوجا برادرس مجموعی طورپر 15.6 ارب ڈالر کی املاک کے ساتھ تیسرے، شاپورجی پالونجی مستری 15 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے، کوٹک مہندرا بینک کے ادے کوٹک 14.8 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں اور 14.4 ارب ڈالر کے نیٹ ورتھ کے ساتھ ایچ سی ایل کے شیو نڈار اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

ایونیو سوپر مارٹ کے رادھاکرشنن دمانی ساتویں، گودریج فیملی آٹھویں، آرسیلر متل کے لکشمی متل نویں اور آدتیہ برلا گروپ کے کمار منگل برلا دسویں امیر آدمی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details