مہلک وبأ کورونا وائرس کی وجہ سے مراٹھواڑہ علاقے میں اب تک 916 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 26 ہزار 889 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 17 ہزار 426 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں ۔
مراٹھواڑہ: 19 مریض کورونا سے فوت - urdu news
مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 19 مریضوں کی موت ہوگئی اور کورونا کے 753 نئے کیسز درج کئے گئے۔
image
موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع اورنگ آباد میں سب سے زائد 256 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور چھ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
وہیں لاتور میں 153 کیسز اور 4 مریضوں کی موت ہوئی ہے ، ناندیڑ میں 137 نئے کیسز اور تین کی موت ، پربھنی میں 17 کیسزاور تین کی موت ، عثمان آباد میں 45 کیسز اور ایک کی موت ، بھیڑ میں 75 کیسز اور ضلع ہنگولی میں دو نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔