اردو

urdu

ETV Bharat / state

Imtiyaz Jaleel on Waqf Board رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا ریاستی حکومت پر وقف بورڈ کو ختم کرنے کا الزام - مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ

اورنگ آباد سے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل مہاراشٹر حکومت پر تنیقد کرتے ہوئے وقف بورڈ کو منصوبہ بند طریقے سے ختم کرنے کا الزام لگایا۔ MP Imityaz Jalil slam Maharashtra Govt

رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا حکومت پر وقف بورڈ ختم کرنے کا الزام
رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا حکومت پر وقف بورڈ ختم کرنے کا الزام

By

Published : Oct 1, 2022, 3:46 PM IST

اورنگ آباد: رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ حکومت کسی کی بھی ہو وہ واقف بورڈ کو آہستہ آہستہ ختم کرنا چاہ رہی ہے۔ آج مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی جو زمینیں تھیں. وہ واقف بورڈ کے ہاتھوں سے نکل چکی ہیں۔ اس کے لیے ذمہ دار ریاستی حکومت ہی ہے۔ کیونکہ حکومت کی جانب سے وقف بورڈ ممبران کے لئے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی ہے۔ MP Imityaz Jalil slam Maharashtra Govt Over Waqf Board CEO Appointment

رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا حکومت پر وقف بورڈ ختم کرنے کا الزام

رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہا کہ مہاراشٹر اسٹیٹ واقف بورڈ کو مسلمانوں نے ہزاروں ایکڑ زمینیں دی تھیں۔ آج ان جائیداد پر کسی نہ کسی کا قبضہ ہے۔ اس کے بارے میں کسی کو کچھ پتہ نہیں ہے۔ مسلمان بے بس ہیں۔ ان کے ہاتھوں میں کچھ بھی نہیں ہے۔

رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ آج جب مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر نہیں مل رہا ہے تو اس کی ذمہ داری بھی حکومت کی ہے۔ وقف بورڈ کے لیے سی او کی تقرری نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ اس کے باوجود معاملے کو التوا میں رکھا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Rahul Gandhi Slams Modi مودی کو پرتیکشا کی درد بھری کہانی ضرور سننی چاہیے، راہل

وقف بورڈ ممبر امتیاز جلیل سے سوال پوچھا گیا کہ جس طرح سے یوپی وقف بورڈ واقف کی زمینوں کو اپنی تحویل میں واپس لے لی ہے، اسی طرح مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے لیے کوئی منصوبہ بنایا ہے ۔اس پر انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ وقف بورڈ کی جو زمینیں ہیں وہ واپس لی جائیں لیکن آگے حکومت کیا کرتی ہے وہ دیکھنا ہوگا۔ MP Imityaz Jalil slam Maharashtra Govt Over Waqf Board CEO Appointment

ABOUT THE AUTHOR

...view details