مظاہرین میں شریک رکن پارلیمان حسین دلوائی کہا کہ حکومت کے خلاف جس طرح سے عوام میں غصہ ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ حکومت یہاں بالکل ویسا ہی کرنا چاہتی ہے جیسے جرمنی میں کیا گیا۔
حسین دلوائی سی اے اے کے خلاف احتجاج میں شامل، دیکھیں ویڈیو آگے چل کر یہ ہمیں اور خواتین کو یہ بھی کہیں گے کہ وہ کیا کھائیں اور کیا پہنیں۔ آج اگست کرانتی میدان میں گاندھی جی نے حلف لیا تھا اور آج لوگ پھر سے حلف لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں لوگوں کا سمندر ہے اور سمندر میں ڈنڈے مارنے سے لوگ الگ نہیں ہو سکتے، جن جگہوں پر پولیس نے لاٹھیاں برسائی وہاں ہر مذہب کے طلبہ شامل تھے۔
دلوائی نے کہا کہ یہ حکومت ملک کے آئین کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے، اس کے لیے وہ مہم چلا رہے ہیں ، لیکن یہ مہم لوگ چلنے نہیں دیں گے۔