ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 1,639 نئےمعاملے سامنے آئے ہیں اور جبکہ اس وبا سے مزید پانچ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بلیٹن کے مطابق نئے کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی ریاست میں کووڈ-19 سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 80,96,484 ہو گئی ہے اور اس کی وجہ سے 1,48,229 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ New Corona cases in Maharashtra
گزشتہ 24 گھنٹے میں 1698 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوئے اور اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے نجات حاصل کرنے ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 79,36,576 ہوگئی ہے۔ اس وقت صحت یاب ہونے کی شرح 98.02 فیصد اور اموات کی شرح 1.83 فیصد ہے۔ ریاست میں فی الحال 11,679 ایکٹیو کیسز ہیں۔