اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا کے چار سو سے زائد نئے کیسز - مہاراشٹر میں کورونا کے نئے کیس

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 514 ہو گئی ہے۔ Corona death cases in Maharashtra

مہاراشٹر میں کورونا کے چار سو سے زائد نئے کیسز
مہاراشٹر میں کورونا کے چار سو سے زائد نئے کیسز

By

Published : Apr 30, 2023, 11:23 AM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 489 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس مہلک وائرس کی وجہ سے ایک مریض کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کووڈ-19 سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8165466 اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148514 ہو گئی ہے۔ اس وقت ریاست میں شرح اموات 1.81 فیصد ہے۔ اتوار کو ریاست میں 1126 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے۔ جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8012873 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 98.13 فیصد ہے۔ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 4079 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ 29 اپریل کو بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 7,171 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ ہفتہ کی صبح آٹھ بجے مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق انفیکشن سے مزید 40 مریضوں کی موت کی تصدیق کی تھی۔ انفیکشن کے کل کیسز 16 ستمبر 2020 کو 50 لاکھ، 28 ستمبر 2020 کو 60 لاکھ، 11 اکتوبر 2020 کو 70 لاکھ، 29 اکتوبر 2020 کو 80 لاکھ اور 20 نومبر کو 90 لاکھ سے تجاوز کر گئے تھے۔ 19 دسمبر 2020 کو ملک میں یہ کیسز ایک کروڑ سے تجاوز کر گئے تھے۔ 4 مئی 2021 کو متاثرین کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی اور 23 جون 2021 کو یہ تین کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی۔ پچھلے سال 25 جنوری کو انفیکشن کے کل کیسز چار کروڑ سے تجاوز کر گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details