اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: محرم کی مجالس محدود - محرم کی مجالس

کورونا وبا کی وجہ سے عاشور خانے میں مجلس عزا کا اہتمام تو ہورہا ہے، لیکن برائے نام چند لوگ اس میں شرکت کرتے ہیں۔

اورنگ آباد: محرم کی مجالس محدود
اورنگ آباد: محرم کی مجالس محدود

By

Published : Aug 28, 2020, 2:16 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں محرم کی مجالس پر کورونا وبا کا اثر نمایاں نظر آرہا ہے۔ شہر کے عاشور خانوں میں محض چند لوگ ہی مجالس کا اہتمام کررہے ہیں حکومت کی گائیڈ لائنس پر پابندی کے ساتھ عمل کیا جارہا ہے۔

اورنگ آباد: محرم کی مجالس محدود

اورنگ آباد کے بڈی لین میں واقع عاشور خانہ ابو تراب کا شمار شہر کے قدیم ترین عاشور خانوں میں ہوتا ہے۔ یہاں سو برس سے زیادہ عرصے سے مجالس اعزا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ عاشور خانہ ابو تراب میں قدیم ترین ہتھیاروں کی نمائش بھی کی جاتی ہے۔ اس عاشور خانے میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ مجلس میں شرکت کرتے تھے، لیکن کورونا وبا کے سائے میں اس عاشور خانے میں مجلس اعزا کا اہتمام تو ہورہا ہے لیکن برائے نام چند لوگ اس میں شرکت کرتے ہیں۔

نواسہ رسولﷺ کی شہادت کو یاد کرتے ہیں اور مجلس ختم ہوجاتی ہے۔ عاشور خانے کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ حکومت کی گائیڈ لائن کی وجہ سے اس مرتبہ احتیاط سے کام لیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلمسازمہیش نمانجریکرکودھمکیاں دینے والا گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details