نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 3 جنوری بروز منگل 108ویں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے اور پورے اجلاس کا جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک ریلیز کے مطابق مہاراشٹر میں راشٹر سنت تکدوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی (آر ٹی ایم این یو) کے امراوتی روڈ کیمپس میں منعقد ہونے والی سائنس کانگریس کی افتتاحی تقریب صبح 9:30 بجے شروع ہوگی، مودی اس پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کریں گے۔ inauguration of Indian Science Congress
سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق "پرائیڈ آف انڈیا" میگا ایکسپو جس میں بڑے پیمانے پر بھارتی سائنس اور ٹکنالوجی کے معاشرے میں نمایاں شراکت کو دکھایا جائے گا، مرکزی توجہ کا مرکز ہوگا۔ افتتاحی اجلاس میں مہاراشٹر کے گورنر اور مہاراشٹر کی سرکاری یونیورسٹیوں کے چانسلر بھگت سنگھ کوشیاری، مرکزی وزیر اور آر ٹی ایم این یو صد سالہ تقریبات کے لیے مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین نتن گڈکری، سائنس و ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹرجتیندر سنگھ، مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس شرکت کریں گے۔