اردو

urdu

ETV Bharat / state

موبائل چور کو پکڑنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آنے سے موت

گزشتہ دنوں ممبئی کی لوکل ٹرین میں موبائل چور کو پکڑنے کی کوشش میں گوریگاوں میں رہنے والے شکیل شیخ نامی نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔

By

Published : Jul 10, 2019, 7:44 PM IST

متعلقہ تصویر


گذشتہ دنوں شکیل شیخ لوکل ٹرین میں سفر کررہے تھے، اس دوران شیوم کرشنا نامی شخص نے ان کا موبائل فون چھیج لیا اور ٹرین سے کود پڑا۔ اسے پکڑنے کی کوشش میں شکیل بھی ٹرین سے کود پڑے لیکن دیوار سے ٹکرا کر وہ پٹری پر گر پڑےاور دوسری ٹرین کی زد میں آنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

متعلقہ ویڈیو

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دونوں ملزمین کو گرفت میں لیا ہے اور ان کے قبضے سے موبائل فون ضبط کرلیا ہے۔ دونوں ملزمین ممبئی کے نالہ سوپارہ علاقے کے رہنے والے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details